سلمان خان سے دشمنی کرنا اس حسینہ کو پڑ گیا مہنگا، راتوں رات کیا گیا شو سے باہر

Bigg Boss 13: सलमान खान से दुश्मनी पालना इस हसीना को पड़ गया मंहगा, रातों रात किया गया शो से बाहर ?

ذرائع کے مطابق یہ سننے میں آرہا ہے کہ اس حسینہ کو راتوں رات بگ باس سیزن 13 سے باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔

Image result for सलमान खान angry

بگ باس 13 کا گذشتہ ایپی سوڈ کافی دلچسپ تھا جب گذشتہ سیزن کی کنٹیسٹنٹ ارووشی ڈھولکیا اور ثنا خان مہمان کی حیثیت سے بگ باس گھر پہنچے۔ وہیں سلمان خان نے دو وائلڈ کارڈ انٹری سے بھی ناظرین کو آگاہ کیا تھا۔

Related image

شو کے دوران سلمان خان نے بگ باس کے تمام کنٹیسٹنٹ کی زبردست کلاس بھی لگائی۔ سلمان نے پارس چھابرا سے شیفالی بگگا ، سدھارتھ ڈے، ماہرہ شرما ، دیوولینا بھٹاچاریہ اور ریشمی دیسائی تک کو زبردست پھٹکار لگائی۔

Image result for सलमान खान से दुश्मनी पालना इस हसीना को पड़ गया मंहगा

شو کے اختتام پر ‘دی خبری’ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایسا ٹوئٹ کیا کہ صارفین حیرت زدہ رہ گئے۔ گذشتہ رات دی خبری نے ٹویٹ کیا کہ ‘دیوولینا کو بگ باس سیزن سے بے گھر کردیا گیا ہے’۔ اگرچہ بہت سارے لوگ اس ٹویٹ کو پڑھ کر بہت خوش ہوئے کیونکہ دیوولینا شروع ہی سے تنازعہ کا شکار رہی ہیں اور ایک طرح سے شو کے معیار پر کھرا اترنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

Image result for debolina bhattacharya in bigg boss

حالانکہ اس کے اگلے کچھ گھںٹوں بعد ہی دی خبری نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے مذکورہ ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

Image result for debolina bhattacharya in bigg boss

ویسے اگر بات کی جائے تو گذشتہ رات ہی سلمان خان نے الزام عائد کیا تھا کہ دیوولینا بھٹاچاریہ یہ سمجھتی ہیں کہ سدھارتھ شکلا کو سلمان خان ہیرو بنانے آئے ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ‘میں نہ سدھارتھ کو کچھ کہتا ہوں اور نہ ہی اس کی غلطیوں کی سرزنش کرتا ہوں’۔ دیوولینا نے پہلے سلمان کی باتیں سن کر حیرت کا اظہار کیا لیکن انہوں نے اپنی غلطی قبول نہیں کی اور شاہد یہی بات سلمان خان کو ناگوار گذری ہے۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *