گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر احتجاج، پولیس کی فائرنگ میں 4 افراد ہلاک،50 زخمی

Image result for 4 killed, 50 hurt as Bangladesh Police Fire at People Protesting 'Blasphemous' Facebook Post

بنگلہ دیش میں فیس بک پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے کے خلاف کیے گئے احتجاجی مظاہرہ پر پولیس نے گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Image result for 4 killed, 50 hurt as Bangladesh Police Fire at People Protesting 'Blasphemous' Facebook Post

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کےمطابق ایک ہندو کی جانب سے حضورﷺ کے خلاف فیس بک پر نہایت ہی گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جس پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔

Related image

بنگلا دیش کےجنوب میں واقع ضلع بھولا کےعلاقے برہان الدین میں20ہزارسے زائدافراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا اور گستاخی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا جا چکا ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بعض مشتعل افراد نےپولیس پرپتھراؤ کیا جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *