بڑی خبر: سلمان خان کے بنگلے پر کرائم برانچ کا چھاپہ

Image result for crime branch raid at salman khan bungalow

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور دبنگ سلمان خان کے بنگلے کی دیکھ بھال کرنے والے 62 برس کے ایک شخص کو 30 برس قبل پرانے چوری کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے آج گرفتار کیا ہے۔ کرائم برانچ افسران اس معاملے میں سلمان خان سے بھی تفتیش کریںگے۔

Image result for crime branch raid at salman khan bungalow

ممبئی پولیس کے ایک افسر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ یونٹ نمبر چار نے سلمان خان کے ممبئی کے گورائی علاقے میں دیکھ بھال کے لیے تعینات شکتی سدھیشور رانا نامی شخص کو گرفت میں لیا ہے’۔

Salman Khan's Bungalow Caretaker Arrested In Theft Case: Police

ایک دوسرے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ، ‘رانا اور کچھ دوسرے افراد مبینہ طور پر ڈکیتی کے معاملے میں ملوث تھے اور انہیں 1990 میں کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رانا کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور وہ تب سے فرار تھے۔

عدالت نے رانا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ حال ہی میں کرائم برانچ کے عہدیداروں کو اطلاع ملی کہ رانا گذشتہ 20 سالوں سے گورائی بیچ کے علاقے میں ایک مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ رانا سلمان خان کے بنگلے کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس جب رانا کو تلاش کرنے پہنچی تو معلوم ہوا کہ یہ بنگلہ سلمان خان کا ہے۔ پولیس کی کرائم برانچ نے سلمان خان کو بتائے بغیر بنگلے پر چھاپہ مارا اور رانا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں سلمان خان سے بھی تفتیش کی جائے گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ رانا کب سے ان کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *