ویڈیو: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اس انداز میں نیو یارک یونیورسٹی میں انٹری

Related image

شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سوہانا خان نے نیو یارک یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے اور اس بات کو لیکر ان کی والدہ گوری خان سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری سناتے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔

گوری خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوہانا کو یونیورسٹی میں فلمی اسکول کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

سفید رنگ کے ٹاپ اور نیلے رنگ کے ڈینمس پہنے اور کالے رنگ کا بیگ لٹکائے، سوہانا کالج کی لڑکیوں کے ساتھ مستی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

گوری خان نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد کیپشن میں لکھا کہ ‘ “کالج کے تازہ دن کی ایک جھلک۔ # نیویارک ،”۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا۔

Image result for suhana khan and gauri khan

رواں برس کے شروع میں سوہانا نے انگلینڈ کے آرڈچلی کالج سے گریجویشن مکمل کی تھی۔ اس موقع پر ان کے والدین شاہ رخ اور گوری ان کے شانہ بشانہ تھے اور انہوں نے اس تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

Image result for suhana khan and shahrukh khan

اس سے قبل ایس آر کے نے اپنی بیٹی کی اداکاری میں دلچسپی کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا ، “سوہانا ایک اداکارہ بننا چاہتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مجھ سے یہ نہیں سیکھنا چاہتی۔ جو حیرت انگیز سوچ ہے۔ کیوں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ میرے جیسے کام کرنا چاہتی ہے لیکن ایک آزاد اور ایک انوکھی آواز۔ “

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *