بوائے فرینڈ کے ساتھ کیا کررہی ہیں عامر خان کی بیٹی، وائرل ہوئی تصویریں

Image result for ira khan

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کی بیٹی ارا خان ایک بار پھر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔

ارا خان کا شمار انڈسٹری کے جانے مانے اسٹار کڈس میں ہوتا ہے۔ اور اسی سبب ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ان کے فینز کی ہمیشہ نظر ہوتی ہے۔

حال ہی میں ارا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگوں میں موضوع کا بحث بنی ہوئی ہے۔

پوسٹ کی گئی تصویر میں ارا خان اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ حالانکہ کئی میڈیا میں یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ ارا خان دراصل مشال کرپلانی کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

ارا خان نے جو تصویر شیئر کی ہے اس تصویر میں وہ مشال کرپلانی کو اپنی بانہوں میں سمیٹے ہوئے ہیں۔ دونوں کی یہ بیحد خوبصورت تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ارا خان نے اس تصویر کے کیپشن میں مشال کے لیے ایک پیغام بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ‘ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، مس یو، #لو، #ریلیشن شپ’۔ اس کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے تعلقات میں کچھ مسائل درپیش تو ہیں لیکن آپسی پیار میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

Image result for ira khan

ارا خان کے والد اور بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ارا خان کو انڈسٹری میں فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں ہے بلکہ انہیں فلمیں بنانے کا بیحد شوق ہے۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *