انکشاف: جینیفر لوپیز سے جب ڈائریکٹر نے کپڑے اتارنے کی فرمائش کی۔۔۔

JENNIFER LOPEZ

اداکارہ و گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ انہیں کاسٹیوم ڈائریکٹر کے مطالبے پر تکلیف پہنچیں لیکن ان کے مطالبے پر انہیں حیرانی بھی ہوئی تھی، کیوں کہ وہ صرف ان کے بریسٹ دیکھنا چاہتے تھے۔

ادھیڑ عمری میں بھی کسی خوبرو لڑکی کی طرح پرفارمنس کرنے والی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ و لکھاری 50 سالہ جینیفر لوپیز نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ’جنسی طور پر ہراساں‘ کیا گیا۔

جینیفر لوپیز کی چند ہفتے قبل ریلیز ہونے والی بولڈ فلم ’ہسلرز‘ نے دھوم مچائی تھی اور یہ ریکارڈ کمائی کرنے میں بھی کامیاب ہوئی۔

View this post on Instagram

♥️… te amo

A post shared by Jennifer Lopez (@jlo) on

اسی فلم میں جینیفر لوپیز کے ایک سین کو رواں سال کا ’سب سے عریاں‘ سین بھی قرار دیا گیا تھا۔ مذکورہ سین میں جینیفر لوپیز کو پول ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اگرچہ جینیفر لوپیز نے اداکاری سے زیادہ گلوکاری میں اپنے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہوں نے ہولی وڈ کو کامیاب فلمیں بھی دی ہیں اور انہیں انتہائی اچھی اور بولڈ اداکارہ مانا جاتا ہے۔ ان کے حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر میچور ہونے کی وجہ سے ہر بولڈ کردار کو بھی احسن انداز میں نبھاتی ہیں۔

Image result for jennifer lopez

جینیفر لوپیز کو جہاں فلموں میں بولڈ انداز میں دیکھا جاتا ہے، وہیں ان پر میوزیکل فیٹسیول کے دوران بھی بولڈ پرفارمنس کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

تاہم اب تک انہوں نے ایسے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا تھا، جس میں انہیں ہراساں کیا گیا ہو لیکن اب پہلی مرتبہ انہوں نے خود کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

Related image

جینیفر لوپیز نے شوبز میگزین ’ہولی وڈ رپورٹر‘ کے ایک سلسلے میں ساتھی اداکاراؤں اسکارلٹ جانسن، لپیتا نیانگو، لارا ڈیرن، رینی زلویگر اور آکوافینا کے ساتھ اپنے زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے ماضی کے ایک قصے کو بیان کیا۔

اسی سلسلے میں تمام اداکاراؤں نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے اور انہوں نے فلمی زندگی میں خود کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے جینیفر لوپیز نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایک کاسٹیوم ڈائریکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

اداکارہ میگزین کے سرورق کی زینت بھی بنیں—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

اداکارہ نے کسی کا بھی نام لیے بغیر بتایا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کاسٹیوم ڈائریکٹر نے کمرے میں ان سے نامناسب خواہش کا ذکر کیا۔

ادھیڑ عمر اداکارہ کے مطابق کاسٹیوم ڈائریکٹر نے ان سے اپنے جسم پر موجود لباس اتارنے کی فرمائش کی اور کہا کہ وہ ان کی چھاتی دیکھنا چاہتے ہیں۔

جینیفر لوپیز کے مطابق کاسٹیوم ڈائریکٹر کی نامناسب خواہش پر وہ پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ شرمندہ بھی ہوئیں اور انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔

چند ماہ قبل ان کی ریلیز ہونے والی فلم ہسلرز نے شاندار کمائی کی تھی —اسکرین شاٹ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کمرے میں ان کے ساتھ ان کا فلمی لباس تیار کرنے والی خاتون ڈیزائنر بھی موجود تھیں اور انہوں نے کاسٹیوم ڈائریکٹر کو ایسا کرنے سے صاف منع کردیا۔

جینیفر لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے کاسٹیوم ڈائریکٹر کو کہا کہ وہ ان کی خواہش کی تکمیل نہیں کر سکتیں البتہ جب فلم کی شوٹنگ ہوگی تو وہ جو دیکھنا چاہتے ہیں انہیں نظر آجائے گا۔

اداکارہ و گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ انہیں کاسٹیوم ڈائریکٹر کے مطالبے پر تکلیف پہنچیں لیکن ان کے مطالبے پر انہیں حیرانی بھی ہوئی تھی، کیوں کہ وہ صرف ان کے بریسٹ دیکھنا چاہتے تھے۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *