بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے ان دنوں سے انڈسٹری سے دوری بنائے رکھے ہوئے ہے لیکن حال ہی میں ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی فلم ‘میلیفیشینٹ: مسٹریس آف ایول’ کے ہندی ورژن کو ایشوریا رائے نے اپنی آواز دی۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن، دونوں ہی کسی نہ وجہ سے خبروں میں بنے رہتے ہیں۔ دونوں کی خبروں سے اکثر سوشل میڈیا پر گہما گہمی بھی پیدا ہوتی ہے۔ حال ہی میں ایشوریا رائے بچن کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ ایش ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔
ایشوریا کے ڈریسنگ اسٹائل سے لوگ اندازہ لگارہے ہیں کہ وہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایش سرخ رنگ کے خوبصورت ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔
دراصل حال ہی میں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن، مکیش امبانی کی بہن نینا کوٹھاری کی بیٹی نین تاری کی پری ویڈنگ پارٹی میں پہنچے۔ جہاں ابھیشیک سوٹ بوٹ میں دکھائی دیئے تو وہیں ایشوریہ رائے لال رنگ کے ایک خوبصورت ڈریس میں نظر آئیں۔
خاص بات یہ ہے کہ ایش نے اپنا دوپٹہ آگے کی طرف رکھا ہوا تھا جس کے بعد لوگوں نے پوچھنا شروع کردیا کہ کیا ایش ایک بار پھر حاملہ ہیں؟ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے کہا کہ ایش اپنا بےبی بنمپ (پیٹ) چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔